کراچی میں ڈینگی سے 2افراد جاں بحق،پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 166 ہو گئی

منگل 4 اکتوبر 2011 14:09

کراچی میں بھی ڈینگی وائرس سے دو افراد جاں بحق ۔ پنجاب میں ڈینگی مچھر نے ننھے قاتلوں کا روپ دھار لیاہے ۔ پنجاب میں ڈینگی سے متاثر اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے ۔پنجاب میں ڈینگی سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک سو چھیاسٹھ ہو گئی ۔ چودہ سے چالیس سال کی عمر کے افراد پر ڈینگی وائرس کا حملہ زیادہ کڑا ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

کراچی میں ڈینگی وائرس سے دو مریض جاں بحق ہو گئے ۔

ڈینگی سرویلینس سیل کے مطابق تیرہ سالہ حضور بخش اور پچیس سالہ انیتا خاتوں ڈینگی وائرس سے ہلاک ہو ئے ہیں۔ کراچی میں ڈینگی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب سات ہو گئی ہے ۔ڈینگی سرویلینس سیل کے فوکل پرسن ڈاکٹر شکیل ملک کے مطابق دونوں مریضوں کی لیبارٹری رپورٹس آنے کے بعدڈینگی سے ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :