لاہور،ڈینگی وائرس سے مزید گیارہ افراد دم توڑ گئے

جمعہ 7 اکتوبر 2011 20:28

لاہورمیں ڈینگی وائرس سے مزید گیارہ افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ پنجاب میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک سو نوے تک پہنچ گئی ہے ۔آج صبح لاہور کے میواسپتال میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ تین مریض دم توڑ گئے ۔

(جاری ہے)

چاہ میراں کی تیس سالہ خالدہ بی بی،کینٹ کا سترہ سالہ یاسین، شاہدرہ کا بتیس سالہ وہاب ،ننکانہ صاحب کا گیارہ سالہ سعد،شاہدرہ کا باسٹھ سالہ شریف اور شادباغ کا پچاس سالہ عبدالروٴف میواسپتال میں ڈینگی بخار کی وجہ سے انتقال کرگئے ۔

سروسز اسپتال میں والٹن کی اڑتالیس سالہ زرینہ اورتئیس سالہ ماجد ،شیخ زید میں ننکانہ کا پچیس سالہ خالد سی ایم ایچ میں نشاط کالونی کا عاشق اور نجی اسپتال میں شیخوپورہ کا تیس سالہ مبشر بھی جاں بحق ہوگیا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی بخار میں مبتلا پندرہ افراد دم توڑ چکے ہیں۔لاہور میں ڈینگی کا شکار ہونے والوں کی تعدادایک سو چھیاسی ہوگئی ہے

متعلقہ عنوان :