خونی ڈینگی لاہور میں مزید چار زندگیاں کھا گیا ،ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو سو گیارہ ہو گئی

ہفتہ 8 اکتوبر 2011 11:31

پنجاب میں ڈینگی کا زہر تیزی سے پھیل رہا ہے چند گھنٹوں میں مزید چار افراد ڈینگی کے زہریلے ڈنگ کا شکار ہوکر جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد دو سو گیارہ ہو گئی۔ خصوصا لاہور میں سیکنڑوں افراد اس کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ یومیہ دس سے پندرہ ہونے والی ہلاکتوں کے سبب شہر کی فضا بھی سوگوار ہے ۔دریں اثنا گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں 23مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہو چکی ۔

(جاری ہے)

جبکہ متاثرہ مریضوں کی کل تعداد پانچ سو پچاس ہوگئی ہے ۔ڈینگی سرویلینس سیل کے مطابق کراچی میں ڈینگی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات ہے ۔ محکمہ صحت سندھ کے ڈینگی سرویلینس سیل کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف سرکاری اور غیر سرکاری اسپتالوں میں51 اور اندرون سندھ19 مریض زیر علاج ہیں ور پہلے سے زیر علاج 25مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے ۔رواں سال میں اب تک مجموعی طور پر کراچی میں چار سو بیالیس اور اندرون سندھ ایک سو آٹھ مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :