صدر نے فصیح بخاری کا نام قومی احتساب بیورونیب کے نئے چیئر مین کیلئے تجویز کر دیا ، نام مشاورت کیلئے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان کو بھجوا دیا گیا

اتوار 9 اکتوبر 2011 18:58

صدر آصف علی زر داری نے پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری کا نام قومی احتساب بیورونیب کے نئے چیئر مین کیلئے تجویز کیا ہے اور یہ نام مشاورت کیلئے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان کو بھجوا دیا گیا ہے جن سے مشورے کے بعد صدر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرینگے ۔

(جاری ہے)

یہ بات ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر کے حوالے سے بتائی گئی ہے سپریم کورٹ نے سابق چیئر مین جسٹس ریٹائرڈ دیدار حسین شاہ کی تقرری کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نیا چیئر مین مقرر کر نے کا حکم دیا تھا لیکن کافی عرصہ تک اس پر پیشرفت نہ ہو سکی حتیٰ کہ گزشتہ ہفتے حکومت کی طرف سے اس فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کی گئی لیکن وہ زائد المیعاد ہو نے کے باعث مسترد کر دی اور حکومت کو فوری طورپر نیا چیئر مین لگانے کے حکم پر عملدر آمد کی ہدایت کی تھی