پنجاب میں ڈینگی سے مزید چھ افراد جاں بحق ، ہلاکتوں کی تعداد 216ہوگئی

پیر 10 اکتوبر 2011 15:14

پنجاب میں ڈینگی بخار نے آفت کی شکار اختیار کرلی ہے لاہور میں مزید چھ افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ جس سے صوبہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 216 ہوگئی ہے ۔ صوبائی حکومت انسداد ڈینگی کیلئے سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہونے کے باوجود مثبت نتائج نظر نہیں آرہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین ڈینگی کا کہنا ہے کہ دس اکتوبر تا اکتیس نومبر تک لوگوں کو ڈینگی کے حملوں سے بچنے کے لیے زیادہ احتیاطی تدابیراختیار کرنی چاہئیں کیونکہ موسم معتدل ہونے کی وجہ سے اس دوران ڈینگی کی افزائش کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں کو خود بھی اس سلسلے میں کام کرنا چاہیئے اپنے گلی محلوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں۔ پنکچر کی دکان اوراطراف کے لوگ براہ راست ڈینگی کی زد پر ہوتے ہیں ان لوگوں کو زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :