پنجاب میں ڈینگی وائرس کے قاتلانہ حملے جاری ‘ مزید5افراد موت کے منہ میں چلے گئے ،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد216تک پہنچ گئی ‘نومبر کے آخر تک ڈینگی کے حملے جاری رہیں گے ‘ماہرین

پیر 10 اکتوبر 2011 15:48

نجاب میں ڈینگی وائرس کے قاتلانہ حملے جاری ہیں جبکہ مزید 5افراد اس خونی وائرس کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے گئے ہیں ‘صوبہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 216 ہوگئی ہے‘ ماہرین نے نومبر کے آخر تک ڈینگی کے حملے جاری رہنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو ڈینگی کے حملوں سے بچنے کے لیے زیادہ احتیاطی تدابیراختیار کرنی چاہئیں ۔

(جاری ہے)

ہسپتال سے ملنے والی معلومات کے مطابق گزشتہ روز ڈینگی وائرس کا شکار ہونے والوں میں شکر گڑھ کا رہائشی 40 سالہ ناصر ، 50 سالہ زرینہ ، بند روڈ کی رہائشی 30 سالہ آمنہ اور پچاس سالہ شہناز اور کوٹ خواجہ سعید کا 70 سالہ حسن شامل ہیں ۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد13ہزار250 جبکہ پنجاب میں15ہزار310 تک جا پہنچی۔پنجاب میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 216 ہو گئی ہے

متعلقہ عنوان :