ذکاء اشرف پی سی بی کے نئے چیئرمین مقررکردیئے گئے ، باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری،(کل) اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے،ذکاء اشرف زرعی ترقیاتی بنک کے صدراورپاکستان شوگرملک کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں

منگل 11 اکتوبر 2011 20:15

صدرمملکت اورپاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن چیف آصف علی زرداری نے زرعی ترقیاتی بینک کے صدر ذکاء اشرف کو پی سی بی کا نیاچئیرمین مقررکردیا،اوراس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کردیاگیاہے ،(کل ) بدھ کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے ،نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد صدرمملکت اورپاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن چیف آصف علی زرداری نے زرعی ترقیاتی بینک کے صدر ذکاء اشرف کونیاچیئرمین تعینات کردیاہے ،ذکاء اشرف اسے سے پہلے زرعی ترقیاتی بنک کے صدرتھے اوران کی تعیناتی سے قبل نیشنل بینک کے سابق صدر سید علی رضا اور سابق چیئرمین پی سی بی ظفر الطاف کے نام مضبوط امیدواروں کے طور پر لیے جا رہے تھے ،ذرائع کے مطابق اس سے قبل ایوان صدر نے سابق وزیر داخلہ اور مشہور قانون دان اعتزاز احسن کو پی سی بی چیئرمین بننے پیشکش کی تھی جسے بیرسٹر اعتزاز احسن نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں الیکشن لڑنا چاہتا ہوں