ڈینگی پر قابو نہ پایا جاسکا، لاہور میں مزید 4 افراد جاں بحق

بدھ 12 اکتوبر 2011 11:28

پنجاب حکومت کی کو ششوں کے برعکس ڈینگی نے لا ہور میں مزید 4 افراد کی زندگی کی ڈور کاٹ دی جس سے شہر میں ہلاکتوں کی تعداد194 جبکہ صوبے میں 213 ہوگئی ہے ۔ دیگر شہروں میں بھی ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔ڈینگی بخار سے انسانی جانوں کے ضیاع کا سلسلہ جاری ہے اور تمام تر حکومتی اقدامات اور تدابیر کے باوجود ڈینگی وائرس کا شکار بننے والے افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں آج مزید چار افراد ڈینگی کی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں ۔ جاں بحق ہونے والوں میں ساندہ کا چالیس سالہ عبد الحمید چھوٹا ، گلشن راوی کاباسٹھ سالہ شہباز انور ، اچھرہ کا پینسٹھ سالہ شوکت منظور اور شاد باغ کا پندرہ سالہ اسامہ شامل ہے ۔ دیگر شہروں میں بھی ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ فیصل آباد میں ڈینگی کے 30 نئے مریضوں کے بعد مریضوں کی تعدادایک ہزار 98 تک پہنچ گئی ہے

متعلقہ عنوان :