ڈینگی وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ‘خاتون سمیت دوافراد ہلاک،پنجاب حکومت نے ڈینگی سے جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کوپانچ لاکھ کی امداد دینے کا اعلان کر دیا

ہفتہ 15 اکتوبر 2011 13:44

صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ‘خاتون سمیت دوافراد اپنے خاندانوں کو روتا چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہوگئے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اس وائرس سے ہلاک ہونیوالوں کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں ڈینگی بخار سے جاں بحق ہونے والوں میں چوہان روڈ کی رہائشی 22سالہ خدیجہ اور وسن پورہ کا 65سالہ اسد محمود شامل ہیں‘ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد میو ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید کئی مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے لیکن اس مرض کی شدت میں کمی آرہی ہے پنجاب حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے ڈینگی کیخلاف دھرنے کے اعلان کے بعد جوابی حکمت عملی اپناتے ہوئے خونی وائرس سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :