پنجاب اسمبلی کے سامنے اپوزیشن جماعتوں کا دھرنا،پنجاب میں ڈینگی وائرس سے ہونیوالی ہلاکتوں کے ذمہ دار وزیراعلیٰ ہیں،فوری طور پر مستعفی ہو جائیں، اپوزیشن کا مطالبہ

ہفتہ 15 اکتوبر 2011 19:32

پیپلزپارٹی نے لاہور سمیت پنجاب میں ڈینگی وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کا ذمہ دار وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف کو قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر مستعفی ہوجائیں۔ڈینگی وائرس سے ہلاکتوں کیخلاف پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق کے ارکان اسمبلی نے پنجاب اسمبلی سے وزیراعلیٰ ہاوٴس تک احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنا دیا۔ احتجاجی ریلی کی قیادت اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

جبکہ پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ نے بھی ریلی میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلٰی ہاوٴس کے بارہر سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے ۔ میڈیا سے گفتگو میں راجہ ریاض نے کہا کہ پنجاب میں ڈینگی اور ڈاکو راج ہے ۔ ایک شخص پورے پنجاب پر قابض ہے جو عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگیا ہے ۔راجہ ریاض نے کہا کہ ڈینگی اور وزیراعلیٰ ہٹاوٴ مہم کیلئے جلد لائحہ عمل طے کیا جائے گا