ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری چیئر مین نیب مقرر ،صدر زرداری نے سمری پر دستخط کر دیئے

اتوار 16 اکتوبر 2011 23:18

صدر آصف زرداری نے ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری کو چیئرمین نیب تعینات کر دیا ہے ، اس سلسلے میں وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔صدر آصف علی زرداری نے آج فصیح بخاری کی بطور چیئر مین نیب تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دئیے جس کے بعد وزارت قانون کی جانب سے نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صدر نے آج اپنے قریبی قانونی ماہرین کی مشاورت کے بعد سمری پر دستخط کیے ۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر چودھری نثار علی خان کے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے تحفظات ابھی تک برقرار ہیں

متعلقہ عنوان :