ایڈمرل فصیح بخاری نے بطور چیئرمین نیب کام شروع کردیا

پیر 17 اکتوبر 2011 12:49

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل ریٹائرڈفصیح بخاری نے بطور چئیر مین نیب اپنے عہدے کاچارج سنبھال لیا ہے ۔ پہلے دن نیب ہیڈ کوارٹر پہنچنے پرحکام نے ان کا استقبال کیا۔ دفتر میں ان کو زیرالتوا مقدمات کے بارے میں بریفنگ کی دی گئی۔

(جاری ہے)

ایڈمرل فصیح بخاری کے بطور چئیرمین نیب تقرر کے بعد متعدد اہم چیلنجز کا سامنا ہے ۔ نیب کی ساکھ کی بحالی کے علاوہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سمیت چھ سابق وزراء اعلی، اڑتیس سابق اراکین قومی اسمبلی بارہ سابق سینیٹرز، صوبائی اسمبلیوں کے ساٹھ سابق اراکین اسمبلی سمیت متعدد اہم شخصیات کے مقدمات زیر التواء ہیں۔ توقع ہے کہ وہ نیب کے صوبائی ہیڈ کواٹر کا دورہ بھی کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :