لاہور: ڈینگی نے آج مزید چار افراد کی جان لے لی،ڈینگی بخار سے ہلاکتوں کی تعداد 286 ہوگئی

بدھ 19 اکتوبر 2011 15:21

لاہور میں ڈینگی بخار سے خاتون سمیت چار افراد دم توڑ گئے ،پنجاب میں اس موذی وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد دو سوچھیاسی ہو گئی ہے ۔ میو اسپتال لاہور میں پچاس سالہ جاوید، سروسز اسپتال میں پچاس سالہ نبیلہ، گنگا رام میں سڑسٹھ سالہ نذیر اور بیس سالہ محمد علی آج ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سروسز ہسپتال میں مغلپورہ کی ترپن سالہ مسرت بی بی اور گوجرانوالہ کا پینتالیس سالہ محمد یوسف اور جی او آر کی پچاس سالہ گڈی بی بی ڈینگی سے جاں بحق ہوگئے ۔

بادامی باغ کا پچاس سالہ منور گنگا رام، جناح ہسپتال میں کوٹ رادھا کشن کی پینتیس سالہ شاہین، منڈی بہاؤالدین کا پچپن سالہ شبیر حسین،جوہر ٹاؤن کا ستر سالہ اعجاز، اٹاری سروپا کا پینسٹھ سالہ عبدالستار اورشیخ زید میں کوٹ لکھپت کی ساٹھ سالہ راج بی بی ڈینگی سے جاں بحق ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :