ڈینگی کے وار جاری، 24 گھنٹے کے دوران مزید 3 افراد جاں بحق،پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 305 تک جاپہنچی

ہفتہ 22 اکتوبر 2011 11:40

لاہورچوبیس گھنٹے میں ڈینگی بخار سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تین ہو گی ہے ۔لاہور میں ڈینگی بخار سے انسانی جانوں کے ضیاع کا سلسلہ کسی طرح سے بھی رکنے میں نہیں آ رہا۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کے تمام تر اقدامات کے باوجود جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں بھی روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے لاہور میں ڈینگی بخار سے چوبیس گھنٹے میں تین ڈینگی کے مریض جاں بحق ہو گے ہیں ۔جاں بحق ہونے و الوں میں ،سروسز ہسپتال میں پینتالیس سالہ جاوید سوڈیوال، جناح ہسپتال میں زیر علاج پینتالیس سالہ روبینہ گرین ٹاون اور گنگا رام ہسپتال میں پچاس سالہ اسلم اقبال تاون کا رہائشی تھا ۔ جس کے بعد پنجاب میں ڈینگی بخار سے ہلاکتوں کی تعداد تین سو پانچ تک جاپہنچی ہے ۔

متعلقہ عنوان :