پنجاب میں ڈینگی سے مرنیوالوں کے ورثاء کو امداد آج سے دی جائیگی

اتوار 23 اکتوبر 2011 13:57

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ ڈینگی سے ہلاک ہونے والوں کے ورثاء کو پانچ لاکھ امداد دینے کے فیصلے پر آج سے عملدرآمد شروع ہو رہا ہے ۔ لاہور میں ڈینگی کے خلاف جاری مہم کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موذی وائرس سے جان بحق ہونے والوں کے ورثا کی امداد کے نظام کو انتہائی شفاف بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلٰی نے کہا کہ سینئر کنسلٹنٹس نجی اور رفاعی ہسپتالوں کے دورے کر رہے ہیں اور انہوں نے گزشتہ روز پانچ سو بیس مریضوں کا طبی معائنہ کیا۔

۔ اسی طرح ڈینگی کیخلاف ڈاکٹرز اور نرسوں کی ٹریننگ کا کام بھی بھرپور انداز میں جاری ہے اور اب تک بارہ سو پینسٹھ ڈاکٹرز اور نرسوں کو تربیت دی جاچکی ہے ۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے مریضوں کیلئے فیصل آباد،ملتان،راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس قائم کئے جا رہے ہیں جو پیر کے دن سے کام شروع کردیں گے

متعلقہ عنوان :