خونی وائرس ڈینگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ، مزید 5افراد زندگی سے منہ موڑ گئے

پیر 24 اکتوبر 2011 21:12

خونی وائرس ڈینگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا ، مزید 5افراد زندگی سے منہ موڑ گئے ۔ محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کے باعث میو ہسپتال میں زیر علاج بادامی باغ کا رہائشی 28سالہ ابرار ،جناح ہسپتال میں زیر علاج ٹاؤن شپ کارہائشی85سالہ اشرف ،قصور کا رہائشی22سالہ رضوان ،کوٹ لکھپت کا رہائشی34سالہ خالد اورخانقاں ڈوگراں کا رہائشی 22سالہ محمد عمرانتقال کر گئے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق موسم میں تبدیلی اور پنجاب حکومت کے موثر اقدامات کی وجہ سے ڈینگی کے مرض میں شدت آئی اور روزانہ درجنوں کی تعداد میں مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو واپس جارہے ہیں

متعلقہ عنوان :