لاہور،ڈینگی بخار سے مزید8افراد جاں بحق ،پنجاب میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد318ہو گئی

پیر 24 اکتوبر 2011 23:23

لاہور میں ڈینگی بخار سے مزید آٹھ افراد چل بسے ۔ پنجاب میں اس جان لیوا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 318ہوگئی ہے ۔لاہور کے جناح اسپتال میں چار جبکہ میو اسپتال اور گھرکی ٹرسٹ اسپتال میں آج ایک ایک مریض ڈینگی بخار سے جاں بحق ہوا۔

(جاری ہے)

اس طرح پنجاب میں ڈینگی سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد318تک پہنچ گئی ہے ۔ لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں تعدادمیں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔دوسری جانب ایک اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ ڈینگی کنٹرول کرنے کے لیے مزید پانچ سیل سپریٹر مشینیں نصب کردی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :