پنجاب میں ڈینگی بخار سے ہلاکتوں کی تعداد 322 ہوگئی

بدھ 26 اکتوبر 2011 11:36

پنجاب میں ڈینگی بخار سے ہلاکتوں کی تعداد تین سو بائیس ہو گئی ہے ۔ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے اور ڈینگی کے مریضوں کے لیے مختص بیڈز خالی ہورہے ہیں لیکن یہ بیڈ ڈینگی کے علاوہ کسی مریض کو میسر نہیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں ڈینگی بخار کے باعث ایک اور مریض سی ایم ایچ اسپتال میں لقمہ اجل بن گیا۔ لاہور کے علاقے نشاط کالونی کا رہائشی بہتر سالہ شخص گزشتہ چند روز سے سی ایم ایچ اسپتال میں زیر علاج تھا تاہم ڈینگی بخار میں حالت بگڑنے کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی۔ صوبائی دارالحکومت میں آج رات بارہ بجے سے ڈینگی سے ہلاک ہونے والا یہ پہلا شخص ہے ۔

متعلقہ عنوان :