دنیابھرسے آئے ہوئے 25لاکھ سے زائد فرزندان اسلام( کل) ہفتہ کو وقوف عرفہ کریں گے،مسجد نمرہ کے خطیب مفتی اعظم سعودی عرب الشیخ عبد العزیز بن عبد اللہ آل الشیخ خطبہ حج دیں گے، سعودی سفارتخانوں دنیا بھر کے 18لاکھ افرا د کو حج ویزے جاری کئے، سات لاکھ سے زائد مقامی سعودی شہریوں اور وہاں کام کرنے والے غیر ملکی کارکنوں سمیت 25لاکھ سے زائد مسلمان حج کی سعادت حاصل کریں گے

جمعہ 4 نومبر 2011 18:13

دنیابھرسے آئے ہوئے 25لاکھ سے زائد فرزندان اسلام(کل) ہفتہ کو وقوف عرفہ کریں گے اورمیدان عرفات پہنچ کر اللہ کے حضورگڑگڑاکردعائیں مانگیں گے ، حجاج کرام میدان عرفات میں ہی واقع پہاڑ جبل رحمت پر یا اس کے اردگرد جا کر دعائیں مانگیں گے جہاں رسالتمآب ﷺ نے حجتہ الوداع کا آخری خطبہ ارشاد فرمایا تھا،مسجد نمرہ کے خطیب مفتی اعظم سعودی عرب الشیخ عبد العزیز بن عبد اللہ آل الشیخ خطبہ حج دیں گے ،جمعہ کو مناسک حج کاپہلارکن منی ٰکے خیمے بستی میں حجاج کا قیام تھاجہاں پر حجاج نے پانچ نمازیں اپنے اپنے خیموں میں اداکیں ،سفید چادروں میں ملبوس ہر رنگ و نسل کے فرزندان اسلام تلبیہ کا وردکرتے ہوئے عرفات کی طرف ہفتہ کی صبح روانہ ہوں گے ، مناسک حج اداکرنے والوں میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 25لاکھ سے زائد مسلمان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق حکومت حج کی ادائیگی سے متعلق تمام انتظامات پہلے ہی مکمل کر چکی ہے، سعودی عرب کے نئے ولی عہد شہزادہ نائف نے کہاہے کہ وہ پر امن حج کے انعقاد کے لئے تمام ممکنہ وسائل و ذرائع استعمال کریں گے

متعلقہ عنوان :