مناسک حج کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ، خطبہ حج آج ہوگا

ہفتہ 5 نومبر 2011 11:50

مناسک حج کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے ۔ خطبہ حج آج ہوگا۔اسلامی تاریخ کے چودہ سو چوبیسویں حج کے مناسک گذشتہ روز شروع ہوئے تھے دنیا بھر سے آئے پچیس لاکھ مسلمانوں نے رات بھر منی میں قیام کیا جس کے بعد وہ آج میدان عرفات پہنچ رہے ہیں، جہاں مسجد نمرہ میں مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ ال الشیخ خطبہ حج دیں گے ۔ جس کے بعد ظہر اور عصر کی نمازیں اکٹھی ادا کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

نماز عصر اور مغرب کے درمیان وقوف عرفات ہوگا۔ اس دوران رب العزت کے حضور انتہائی خشوع و خضوع کے ساتھ دعائیں کی جائیں گی۔ سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی حجاج کرام میدان عرفات چھوڑ کر مزدلفہ پہنچیں گے جہاں مغرب اورعشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کی جائیں گی۔ کنکریان چننے کے بعد حجاج رات مزدلفہ میں ہی کھلے آسمان تلے قیام کریں گے ۔ دس ذوالحج کو حجاج نماز فجر کے بعد منی واپس پہنچیں گے جہاں پہلے دن بڑے شیطان کو کنکریاں مار کر قربانی کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :