مسلمانو! متحد ہوجاوٴ ورنہ دشمن غالب آجائیں گے،مفتی اعظم کا خطبہ حجم

ہفتہ 5 نومبر 2011 16:10

فتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ نے کہا ہے حج سے انسان کے تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں ۔ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے ۔ اللہ سے ڈرو اور تمام معاملات میں اسی سے رجوع کرو۔ مسلمان دوسری اقوام سے مشابہت پیدا نہیں کرتا.میدان عرفات میں مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ عبدالعزیز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پر ایمان لانا ہی کامیابی کی دلیل ہے ۔

دنیا کا کوئی بھی مسئلہ ایسا نہیں جس کا اسلام میں حل نہ ہو۔ قرآن اور سنت نبوی ہی مسلمانوں کی فلاح کی ضامن ہیں ۔ انسان کو عبادت کرنی چاہئیے اور اپنا سلوک بہتر کرنا چاہیئے ۔ اللہ تعالیٰ مسلمان کی معمولی نیکی کا بھی قیامت کے دن صلہ دے گا۔ آج ہمیں خاندان کی تشکیل کیلئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کو مشعل راہ بنانا چاہیئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قرآن واحد کتاب ہے جو اپنے اصل متن کے ساتھ ہے ۔ قرآن کریم تمام عالم کیلئے ہدایت کا سرچشمہ ہے ۔ مسلمانو! اللہ سے ڈرو اور ہر معاملے میں اس سے رجوع کرو۔انہوں نے کہا کہ اسلام مسلمانوں کو برے کام سے روکتاہے ۔ مسلمان دوسرے مذاہب کے حقوق کا احترام کریں ۔ مسلمان معاشرہ اپنی خصوصیات کی وجہ سے دوسرے معاشروں سے ممتاز ہے ۔ مسلمانو! متحد ہو جاوٴ ورنہ دشمن غالب آجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان دوسری اقوام سے مشابہت پیدا نہیں کرتا۔ مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے مزید کہا کہ خطبہ حج میں کہا کہ اسلام کا اقتصادی نظام تمام مشکلات کا خاتمہ کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :