صدر خرابی صحت کے باعث مستعفی ہوسکتے ہیں، امریکی جریدہ

بدھ 7 دسمبر 2011 11:19

امریکی جریدے کا دعویٰ ہے کہ دل کی تکلیف کے باعث دبئی کے اسپتال میں زیرعلاج پاکستانی صدرآصف علی زرداری خرابی صحت کے باعث مستعفی ہوسکتے ہیں ۔امریکی جریدے فارن پالیسی میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میں امریکی حکام کے حوالے سے انکشاف کیاگیاہے کہ امریکی حکومت کو بتایاگیاہے کہ صدرزرداری کو دل کا ہلکی نوعیت کا دورہ پڑاتھاجس کی وجہ سے انہیں فوری طورپرائیر ایمبولینس کے ذریعے دبئی کے امریکی اسپتال پہنچایاگیاجہاں ان کے ٹیسٹ کئے گئے .

امریکی حکام کے مطابق آج صدرزرداری کی انجیو گرافی کئے جانے کاامکان ہے .اخبارنے امریکی حکام کے حوالے سے انکشاف کیاہے کہ صدرزرداری ناسازی طبعیت کے باعث اپنے عہدے سے مستعفی ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل کے ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا مرکزشجاع نواز کا کہنا ہے کہ صدرزرداری کاعہدہ صدارت سے مستعفی ہونا ان ہاوٴس تبدیلی کاایک ایسا آپشن ہے جس پر بات چیت کی جاتی رہی ہے

متعلقہ عنوان :