صدر زر داری کا دبئی کے ہسپتال میں چیک اپ مکمل، ڈاکٹروں کا آرام کا مشورہ ،آرمڈ فورس انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں منگل کو چیک اپ کے بعد صحت مند قرار دیاگیا،صدر چیک اپ کیلئے اے ایف آئی سی نہیں گئے، بیماری کی محض قیاس آرائیاں ہیں، صدارتی ترجمان کا پہلا بیان ،صدر آصف علی زرداری دل کی تکلیف کا علاج کروانے دبئی چلے گئے ہیں، صدارتی ترجمان کا دوسرا بیان

بدھ 7 دسمبر 2011 15:47

صدر مملکت آصف علی زر داری کا دبئی کے ہسپتال میں چیک اپ مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری کا گزشتہ روز دبئی کے ہسپتال میں معمول کا طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے صدر کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔ صدارتی ترجمان کے مطابق صدر معمول کے طبی معائنے کیلئے دبئی گئے۔ وہ دبئی میں اپنی صاحبزادیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی دبئی کے صدر راشد چغتائی نے بتایا کہ صدر پاکستان بخریت ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے ا س سے قبل ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کومنگل کی شب دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد انکا ایوان صدر میں طبی معائنہ ہوا۔ بعدازاں صدرمملکت کو راولپنڈی میں آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے انکا تفصیلی معائنہ کیا آرمڈ فورس انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں چیک اپ کے بعد صحت مند قرار دیاگیا۔آرمڈ فورسزانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد کہا کہ صدر زرداری مکمل طور پر فٹ ہیں اور وہ بیرون ملک جاسکتے ہیں

متعلقہ عنوان :