وزیراعظم گیلانی سے پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات،صدر کی بیماری کے حوالے سے گفتگو،صدر زرداری ابھی زیر علاج رہیں گے ، ترجمان ایوان وزیر اعظم،دبئی میں ڈاکٹرز نے صدر زرداری کو صحت مند قرار دے دیا

بدھ 7 دسمبر 2011 16:09

وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ہے ۔ ترجمان وزیر اعظم کے مطابق ملاقات میں صدر زرداری کی بیماری کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی ٹیسٹوں کے بعد ڈاکٹروں نے صدر کی حالت تسلی بخش قرار دیدی ہے تاہم ابھی صدر زیر علاج ہی رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز تعین کررہے کہ صدر کی بیماری کہیں ادویات کا منفی اثر تو نہیں ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے جب بھی اجازت دی صدر واپس آکر اپنے فرائض انجام دیں گے