آئندہ ایک دو روز میں صدر کے مزید ٹیسٹ ہونگے ،پاکستان واپسی تین چار روز میں متوقع ہے، دوبئی جاتے وقت ان کی طبیعت خراب نہیں تھی،ڈاکٹرعاصم حسین

بدھ 7 دسمبر 2011 22:18

وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہاہے کہ آئندہ ایک دو روز میں صدر کے مزید ٹیسٹ ہونگے جن کی رپورٹس 48گھنٹے بعدآئیں گی ان کی پاکستان واپسی تین چار روز میں متوقع ہے، پاکستان سے دوبئی جاتے وقت ان کی طبیعت خراب نہیں تھی۔

(جاری ہے)

بدھ کوصدرزرداری کے ساتھ دوبئی میں موجودڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کو پہلے سے دل اور کمر کی تکلیف ہے جس کاطبی معائنہ کرانا تھا اس مقصد کیلئے وہ دوبئی گئے ہیں ان کے تمام ٹیسٹ نارمل ہیں پاکستان سے روانگی کے وقت ان کی طبیعت خراب نہیں تھی ۔

انہوں نے کہاکہ صدر زرداری کی صحت کے حوالے سے کی جانیوالی قیاس آرائیاں درست نہیں ہیں دوبئی ہسپتال میں صدر کو آرام کی غرض سے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے کیونکہ ملاقاتی بہت زیادہ آرہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ایک دو روز میں صدر زرداری کے مزید ٹیسٹ ہونے ہیں ان کی رپورٹس آنے اور جانچنے میں مزید48 گھنٹے لگیں گے توقع ہے کہ صدر تین چار روز تک پاکستان واپس آجائیں گے

متعلقہ عنوان :