وزیراعظم گیلانی سے صدر کی ٹیلیفون پر گفتگو،صحت بہتر ہے جلد وطن واپس آجاؤں گا، زرداری

جمعہ 9 دسمبر 2011 16:24

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور ان کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیاں کرنے والوں کو مایوسی ہوگی۔ وزیراعظم گیلانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ان کی صحت بہتر ہے اور وہ جلد وطن واپس آجائیں گے ۔

(جاری ہے)

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ ان کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔ قیاس آرائیاں کرنے والوں کو مایوسی ہوگی