جھنگی میں فری میڈیکل کیمپ کے دوران سینکڑوں مریضوں کا معائنہ، مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں

پیر 10 ستمبر 2018 14:18

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2018ء) یونین کونسل جھنگی میں فری میڈیکل کیمپ کے دوران سینکڑوں مریضوں کے معائنہ سمیت انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ کینڈل ان داونڈ کے زیراہتمام سید شاہد رضا کی رہائش گاہ پر سید توقیر ارتضاء کی یاد میں ہونے والے فری میڈیکل کیمپ میں مختلف شعبہ جات کے 20 ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے بچوں، خواتین اور سینکڑوں مرد مریضوں کا معائنہ کرنے کے بعد انہیں مفت ادویات بھی فراہم کیں۔

ٹیم میں فیمز اور ایوب میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹرز موجود تھے۔ میڈیکل کیمپ میں آرتھوپیڈک، گائنی، پیڈ، دل کے امراض اور جنرل امراض کے مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر جوڑوں کے درد میں مبتلا مریضوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ مریضوں کیلئے فزیو تھراپی کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

کینڈل ان داونڈ کے زیراہتمام مختلف میڈیکل کمپنیوں نے بھی بھرپور تعاون کیا ہے۔

میڈیکل کیمپ میں جھنگی سیداں، بانڈہ بٹنگ اور لمبا میرا کے علاقوں سمیت آس پاس کے علاقوں کے مریضوں نے معائنہ کرایا۔ 800 سے زائد مریضوں کو چیک اپ کے بعد ادویات فراہم کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ کے اختتام پر کینڈل ان داونڈ کے پیٹرن انچیف سید شاہد رضا، چیئرپرسن نادیہ خرم، شیخ افتخار ایڈووکیٹ، فیمز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شعیب حیدر میں سرٹیفکیٹ اور شیلڈ تقسیم کیں۔ کیمپ میں شرکت کرنے پر ڈاکٹرز اور سٹاف کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی