چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی جانب سے اے ایف آئی سی کیلئے ایک ملین روپے عطیہ

صحت کے شعبے میں اے ایف آئی سی کی خدمات قابل ستائش ہیں ، چیئر مین سینیٹ

منگل 11 ستمبر 2018 16:43

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی جانب سے اے ایف آئی سی کیلئے ایک ملین روپے عطیہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کاڈیالوجی کو ذاتی طور پر 1 ملین روپے عطیہ کا چیک دیا ہے ۔ چیئرمین سینیٹ نے یہ چیک کمانڈنٹ اے ایف آئی سی / این آئی ایچ ڈی میجر جنرل سہیل عزیز کے حوالے کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ صحت کے شعبے میں اے ایف آئی سی کی خدمات قابل ستائش ہیں جس سے نہ صرف دفاعی اداروں کے ملازمین بلکہ عام لوگ بھی استفادہ کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اے ایف آئی سی ملک کا ایک بہترین اثاثہ ہے ۔ مخیر حضرات کو اس ادارے کی خدمات کو مزید موثر بنانے کیلئے بھر پور تعاون کرنا چاہیے ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ ادارہ صحت کے شعبے خاص طور پر سرکاری ہسپتالوں کیلئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اگرچہ اس کا بجٹ صحت کے شعبے میں دیگر بڑے اداروں کے مقابلے میں بہت کم ہے لیکن کارکردگی اور معیار کے لحاظ سے باقی اداروں سے کہیں آگے ہے۔اس ادارے کی طرز پر صحت کے شعبے میں دیگر سرکاری اداروں کو بھی فعال بنانے کی ضرورت ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی