جنرل کیانی نے 16دسمبر کو صدر زر داری سے صرف ایک منٹ ٹیلیفونک گفتگو میں صحت سے متعلق دریافت کیا، آئی ایس پی آر ،وزیر اعظم اس بارے میں پہلے ہی بات کر چکے ہیں کہ صدر زر داری کا اتفاقاً فون آیا تھا، کسی اور بات کو گفتگو سے جوڑنا بے بنیاد اور غیر ضروری ہے،وضاحتی بیان

پیر 19 دسمبر 2011 17:04

پاک فو ج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے آرمی چیف کی ملاقات کے دور ان صدر زر داری کا اتفاقاً فون آیا، جنرل کیانی نے صرف ایک منٹ ٹیلیفونک گفتگو میں صدر کی صحت سے متعلق دریافت کیا اس کے علاوہ کسی اور بات کو اس گفتگو سے جوڑنا بے بنیاد اور غیر ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ گزشتہ 72گھنٹوں کے دور ان رونما ہونے والے بعض واقعات کو 16دسمبر کو صدر زرداری اور چیف آف آرمی سٹاف کی ٹیلیفونک گفتگو اور وزیر اعظم کی آرمی چیف کے ساتھ ملاقات سے منسوب کیا جارہاہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم اس موضوع پر پہلے ہی بات کر چکے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ جمعہ کی شب چیف آف آرمی سٹاف سے ان کی ملاقات کے دور ان انہیں اتفاقاً صدر آصف علی زر دار ی کی ٹیلیفونک کال موصول ہوئی

متعلقہ عنوان :