”لبیک الھم لبیک“25 لاکھ سے زیادہ فرزاندان توحیدکل حج ادا کریں گے،عازمین کرام حج اکبر اور جمعتہ المبارک کا خطبہ سننے کے بعد جمعہ اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادائیگی کے بعد مزدلفہ جائیں گے

مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کی جائے گی‘ شیطان کو مارنے کے لئے کنکریاں اکٹھی کرنے کے بعد حجاج واپس منیٰ آئیں گے۔ رمی جمعرات کے بعد سنت ابراہیمی کی ادائیگی کی جائے گی‘ منیٰ میں بھگدڑ سے بچنے کے لئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات

جمعرات 28 دسمبر 2006 12:03

مکہ مکرمہ+جدہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28دسمبر2006 ) دنیا بھر سے آئے ہوئے 25 لاکھ سے زیادہ فرزندان توحید حج اکبر جمعتہ المبارک کا خطبہ سننے کے لئے عرفات میدان میں جمع ہوں گے عازمین کرام جمعہ اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کرنے کے بعد مغرب سے پہلے مزدلفہ جائیں گے جہاں مغرب اور عشاء کی نماز ادا کی جائے گی‘ یہاں عبادات اور دعاؤں کے ساتھ ساتھ حجاج کرام شیطان کو مارنے کے لئے کنکریاں اکٹھی کریں گے اگلی صبح وہ مزدلفہ سے واپس منیٰ آئیں گے اور رمی جمعرات کے بعد جانوروں کی قربانی کرکے سنت ابراہیمی ادا کریں گے‘ قربانی کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام احرام کھول دیں گے اور سروں کو منڈوانے کے بعد خانہ کعبہ کا طواف اور سعی کریں گے منیٰ میں شیطان کو کنکریاں مارنے کے موقع پر بھگدڑ سے بچنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کنکریاں مارنے کے لئے آنے اور جانے کے الگ الگ راستے زخمیوں اور مریضوں کو بلاتاخیر جلد سے جلد ہسپتال پہنچانے کے لئے ٹنل کی تعمیر اس منصوبے کا حصہ ہے اس کے علاوہ منیٰ میں حاجیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے آٹھ منزلہ جدید ترین ہسپتال حال ہی میں مکمل ہوا ہے۔حج کے موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں شہر میں پچاس ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کردیئے گئے جبکہ گیارہ سو کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں اور تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔حجاج کرام کی بڑی تعداد مناسک حج کی تکمیل کے بعد روضہ رسول پر حاضری اور مسجد نبوی میں نوافل کی ادائیگی کیلئے مدینہ منورہ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :