محکمہ تعلیم اور صحت میں کی گئی اصلاحات کے دوررس نتائج برآمد ہونگے ۔ کرنل محمد انور خان

جمعرات 28 دسمبر 2006 13:49

اٹک(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28دسمبر2006 ) صوبائی وزیرامداد باہمی پنجاب کرنل محمد انور خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے گزشتہ چار سالوں کے دوران ہر شعبے میں جامع اصلاحات متعارف کرائی ہیں تاکہ محکموں کی کارکردگی میں اضافہ ہو،عوام کو ریلیف ملے اور ان کے مسائل فوری حل ہوں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی صوبے کی ہمہ گیراور یکساں ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں ان کی طرف سے محکمہ تعلیم اور صحت میں کرائی گئی ا صلاحات سے دوررس نتائج برآمد ہوئے ہیں جن کی عالمی سطح پر بھی ستائش کی گئی ہے یہ بات انہوں نے ضلع اٹک کے مختلف عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ان اصلاحات کی بدولت سکولوں میں طلباء و طالبات کی تعداد میں اضافہ اور ڈراپ آوٴٹ کی شرح کم ہوئی ہے سکولوں میں استاتذہ کی کارکردگی میں نمایاں بہتری ،طلباء و طالبات کوتعلیم کے سلسلے میں درپیش مسائل بڑی حد تک حل ہوئے ہیں ہسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی اور عرصہ دراز سے بند دیہی مراکز صحت پر ڈاکٹروں کی تعیناتی عمل میں لاکر دوردراز کے دیہات کے عوام کو تعلیم اور صحت کی بہترین سہولتیں ان کے گھروں کے قریب فراہم ہوئی ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز پروگرام کو عالمی بنک اور دوسرے عالمی اداروں نے سراہتے ہوئے انہیں باقی ممالک کیلئے رول ماڈل قرار دیا ہے اور اس کی تعریف کی ہے ،تعلیم اور صحت کے بعد صوبائی حکومت نے سب سے زیادہ توجہ زراعت کی ترقی اور ذرائع آمدورفت میں ترقی کی ہے اورع ان دونوں شعبوں کے فنڈز میں کئی گنا اضافہ کیا ہے تاکہ صوبے کے کسانوں کو ان کی پیداوار کا مناسب معاوضہ ملے اور پیداوار میں اضافہ ہو جس سے وہ مالی طور پر خوش حال ہوں گے صوبائی حکومت اپنی چار سالہ کارکردگی پر فخرکرتی ہے اور حکومت کے ہر رکن نے اپنی صلاحیتوں سے بڑھ کر عوام کی خدمت کی ہے پنڈی گھیب میں سکولوں اور سول ہسپتال کو اپ گریڈ ،ٹی ایم اے کی نئی عمارت کی تعمیر اورکروڑوں روپے کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر بجلی اور سوئی گیس کی فراہمی ،سمال ڈیمز کی تعمیر اور واٹر سپلائی کی سکیمیں مکمل کی گئی ہیں جن کیلئے پنجاب حکومت نے فراخدلانہ امداد دی جس پر تحصیل پنڈی گھیب کے عوام وزیراعلیٰ چوہدری کے انتہائی مشکور ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ اٹک سمیت پورے صوبے میں تعمیروترقی کے جس بڑے کام کا آغازہوا ہے انہیں پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے اور دوردراز مقیم عوام تک بھی زندگی کی بنیادی سہولتیں پہنچ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :