پمز میں انسانیت بکنے لگی

مریضوں پر ڈاکٹر وں نے سودا بازی شروع کردی ، روزانہ 1300مریضوں کی چیکنگ کے لئے صرف دو گھنٹے سینئر ڈاکٹروں کی ڈیوٹیاں،باقی وقت میں مریضوں کو اپنے نجی کلینکوں پر مدعو کرنے میں کوشاں،ادویات کی مد میں11کروڑ کا بجٹ لینے والا ہسپتال میں داخل مریضوں کو 100روپے کی دوائی دینے سے بھی قاصر،نجی میڈیکل سٹوروں کے ایجنٹ مریضوں کی کھالیں اتارنے لگے

منگل 18 ستمبر 2018 16:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے ہسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پمز میں انسانیت بکنے لگی، مریضوں پر ڈاکٹر وں نے سودا بازی شروع کر رکھی ہے روزانہ 1300مریضوں کی چیکنگ کے لئے صرف دو گھنٹے سینئر ڈاکٹروں کی ڈیوٹیاں،باقی وقت میں مریضوں کو اپنے نجی کلینکوں پر مدعو کرنے میں کوشاں،ادویات کی مد میں11کروڑ کا بجٹ لینے والا ہسپتال میں داخل مریضوں کو 100روپے کی دوائی دینے سے بھی قاصر،نجی میڈیکل سٹوروں کے ایجنٹ مریضوں کی کھالیں اتار رہے ہیں ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر ان میڈیکل سٹوروں کے ایجنٹوں سے کمیشن کے عوض علاج معالجے سے اضافی ادویات لکھ دیتے ہیں سٹوروں کے ٹاوٹ منہ مانگی رقوم پر ادویات سپلائی کرتے ہیں ،ہسپتال کی لیبارٹری اور الٹرا ساونڈ مشینری کا کوئی پرسان حال نہیں کئی کئی بار خواتین کے ٹیسٹ پر مردانہ اور مردانہ ٹیسٹ پر خواتین کی رپورٹیںجاری کر دی جاتی ہیں ،ہسپتال کی سکیورٹی 24گھنٹے غائب رہتی ہے ہسپتال میں روزانہ درجنوں چوریاں ہونے کی اطلاعات ہیں چور مختلف روپ دھار کر وارڈوں میں مریضوں کے موبائل سمیت قیمتی چیزیں اٹھا کر لے جاتے ہیں شکایات کے باوجود سکیورٹی عملدرآمد نہیں کرتی ہسپتال میں کھانوں کا معیار غیر تسلی بخش ڈاکٹروں کو کھانا دینے والی کینٹین میں کاکروچ چوہے دندھناتے پھرتے ہیں چیکنگ کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے کینٹین کا عملہ بھی میلے کچیلے کپڑوں میں ملبوس رہتا ہے تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال جہاں پر وفاقی و صوبائی ہسپتالوں میں سب سے زیادہ بجٹ ادویات کی مد میں جاری کیا جاتا ہے اور اس ہسپتال کے مدیر اس بجٹ کا 20فیصد مریضوں پر جبکہ 80فیصد چوروں لٹیروں اور مافیا کی عیاشیوں پر لٹا دیا جاتا ہے ہسپتال کے وارڈوں میں داخل مریضوں کو ادویات دینے کے بجائے وہاں کے رجسٹرار،میڈیکل آفیسر ان مریضوں سے مختلف طریقوں سے پیسے کمانے میں مصروف ہیں ذرائع نے بتایا کہ ہسپتال کی سرجیکل وارڈوں میں اپریشن کے لئے آنے والے مریضوں کو اپریشن کا سرجیکل سامان،ادویات لسٹ کے مطابق لکھی جاتی ہیں اور یہ ادویات منگونے کے لئے پرچی مریضوں کو دینے کے بجائے ڈاکٹر اپنے کار خاص میڈیکل سٹوروں کے ٹاوٹوں کو دے دیتے ہیں اور مریضوں کو کہا جاتا ہے کہ جب یہ بندا ادویات لائے تو اس کو پے منٹ کر دینا جبکہ یہ ایجنٹ ڈاکٹروں کی کمیشن بھی مریضوں کے بل میں ڈبل قیمت لے کر ڈال دیتے ہیں ذرائع نے بتایا کہ مریضوں کو او پی ڈی میں پرچی بنانے کے لئے شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اگر کسی مریض کی پرچی بن بھی جائے تو ڈاکٹروں کے ٹاوٹ وارڈ بوائے کلرک مریض سے انٹرویو کرنا شروع کر دیتے ہیں اگر کوئی استطاعت رکھنے والا مریض نظر آئے تو اسے ڈاکٹر کے کلینک پر آنے پرامادہ کیا جاتا ہے ہسپتال کی لیبارٹری اور الٹراساونڈ کی متعدد مشینری کو جان بوجھ کر خراب کر دیا جاتا ہے تا کہ ہسپتال کے سینئر ڈاکٹروں کا پرائیویٹ بزنس چل سکے جو مشینری چلتی ہے عملے کے سینئر ٹیکنیشن سینکڑوں مریضوں کے ٹیسٹ پریکٹس کے لئے آنے والے سٹوڈنٹس کے حوالے کر کے خود غائب رہتے ہیں اور یہ ٹرینی ٹیکنیشن 70فیصد ٹیسٹ غلط جاری کر دیتے ہیں جس وجہ سے کئی مریضوں کا غلط علاج کرتے کرتے مریض جان سے چلا جاتا ہے ہسپتال میں چوروں کا راج بن چکا ہے روزنامہ جناح کی انسپیکشن کے دوران مریضوں نے کہا کہ آئے روز ہسپتال کی وارڈوں سے موبائل خواتین کے زیورات اور کھانے پینے کی اشیاء غائب ہو جاتی ہیں چوروں کے ساتھ پمز کا سٹال بھی ملوث ہے جس وجہ سے انہیں کوئی پوچھنے والا ہی نہیں عوامی حلقوں نیے وزارت کیڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ پمز کا قبلہ فوری درست کیا جائے اس حوالے سے (پمز) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر امجد پومی سے جب پوچھا تو انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ہسپتال کو مذید فعال کرنے کے لئے بڑے کے منصوبوں پر عمل کرنے کا حکم دیا ہے جس سے ہم ہسپتال کو آسانی سے چلا سکتے ہیں ان منصوبوں کو فی الفورمکمل کرنے کے لئے اگلے ایک ہفتے تک لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ہسپتال کی او پی ڈی میں شدید رش کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ ہسپتال میں ٹوٹل 500مریضوں کی چیکنگ کی گنجائش ہے جبکہ یہاں روزانہ1300مریض آتے ہیں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد اور اس کے مضافات میں آبادی بڑ جانے اور ہسپتالوں کی کمی کی وجہ سے اس ہسپتال پر بہت بوجھ ہے انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کابوجھ 280فیصد بڑھ گیا ہے جبکہ ادویات اور دیگر مسائل پر دیا جانے والا بجٹ 10سالوں سے نہیں بڑھایا جا سکا انہوں نے پرایئویٹ میڈیکل سٹوروں اور ڈاکٹروں کی ملی بھگت پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے لئے ہم تیں بڑے میڈیکل سٹور ہسپتال کے اندر بنا دیئے ہیںجس کے بعد باہر کے تمام سٹوروں کا داخلہ بند کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ ہماری سکیورٹی ناقص ہے اس مقصد کے لئے بھی ہم نے پلان تیار کر لیا ہے جس کے تحت لانڈری ،صفائی اور سکیورٹی کو مکمل ٹھیکیداری نظام کے تحت کیا جائے گا تا کہ ایک ذمہ دار ادارے کو ہسپتال کی سکیورٹی سمیت لانڈری اور صفائی کا نظام سپرد کر کے مسئلہ حل کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں اس وٖقت 95فیصد مشینری فعال ہے ما سوائے MRIکے باقی تمام مشینری 24گھنٹے کام کرتی ہے انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی اور وارڈوں میں سینئر ڈاکٹر شام اور رات کی شفٹوں میں آن کال ہوتے ہیں جب ضرورت پڑتی ہے تو انہیں بلا لیا جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال کی ایمرجنسی میں ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں البتہ جو ادویات یا سرجیکل آلات یہاں موجود نہ ہوں وہ باہر سے لواحقین خود لے آتے ہیں انہوں نے کہا کہ انہوں نے وزارت کیڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹروں میں واقع سرکاری چھوٹے کلینکوں کو فعال کیا جائے تا کہ گلی محلوں کے مریض وہاں سے علاج کرائیں اور بڑے ہسپتالوں میں رش کم ہو سکے اس کے علاوہ مضافات میں بھی بڑے ہسپتال تعمیر کئے جائیں روز مرہ بڑھتی ہوئی بیماریوں کی وجہ سے بیڈز اور کمروں کی شدید قلت ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی