ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس، پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:02

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس، پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر قصور رانا محمد ارشد کے زیر صدارت تین روزہ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میںچیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ‘اسسٹنٹ کمشنر زقصور ‘چونیاں ‘پتوکی ‘کوٹ رادھاکشن ‘ ڈبلیو ایچ کے نمائندے ‘ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال‘محکمہ ایجو کیشن ‘پاپولیشن ویلفیئر ‘علماء اکرام اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیو انچارج ڈاکٹرمحمد خالد نے بتایا کہ ضلع قصور میں تین روزہ پولیو مہم 24 تا 26ستمبر 2018تک منعقد ہورہی ہے جبکہ 27اور 28ستمبر کو فالواپ ہوگا۔ اس مہم کے دوران ضلع میں پانچ سال سے کم عمر6لاکھ32ہزار532بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مہم کو کامیاب بنانے کیلئے 268ایریا انچارجز ‘1239موبائل ٹیمیں ‘60ٹرانزٹ ٹیمیں اور124فیکسڈ ٹیمیں جبکہ ضلع بھرمیں مجموعی طور پر 1423ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور رانا محمد ارشد نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کیساتھ بھرپور تعاون کریں اور پولیو مہم کو کامیاب بنائیں اور ضلع میں کوئی بھی بچہ پولیو قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔ پولیو مہم میں کسی بھی قسم کی سستی یا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی