سوات سے پولیو سمیت مہلک بیماریوں کے مکمل خاتمہ کیلئے ماسٹر پلان تیار کیا جائیگا ۔ ڈاکٹر خورشید علی

جمعہ 29 دسمبر 2006 13:08

سوات (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین29دسمبر2006 ) ڈپٹی ای ڈی او ہیلتھ سوات ڈاکٹر خورشید علی نے کہاہے کہ ضلع سے پولیو سمیت مختلف مہلک بیماریوں کے مکمل خاتمہ کیلئے ماسٹر پلان تیار کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر گلکدہ میں ڈی ایچ ایم ٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ڈی ایم ایس سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے علاوہ ڈی ایچ ایم ٹی کے ممبران نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ پولیو کے قومی مہم کو موثر طریقے سے چلانے کیلئے ضروری کارروائی کرکے ماسٹر پلان تیار کی جائیگی جس سے دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں رہنے والے بچوں تک رسائی کی کوشش کی جائیگی۔

ڈاکٹر خورشید علی خان نے کہا کہ مہلک بیماریوں کے خاتمہ کیلئے عوام کو محکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعاؤن کی ضرورت ہے جبکہ علاقے میں سوشل موبالائزیشن مہم چلانے کیلئے منتخب نمائندوں علماء کرام ‘ طلباء سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے بھرپور استفادہ حاصل کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :