روشن خیالی اور سوشل ازم کے نعرے اسلام کے خلاف ہیں‘ مفتی اعظم۔۔ مشرکین اکٹھے ہو کر اسلام کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں ‘ مسلمانوں کے وطن ان سے چھینے جا رہے ہیں‘ عزتیں لوٹی جا رہی ہیں‘ اللہ کے سوا کوئی مسلمانوں کی مدد کرنے والا نہیں۔ مسلمان برائی سے بچیں ‘ اسلام کی تعلیمات کو اپنائیں اور متحد ہو جائیں‘ اطلاعات کے اداروں کا فرض ہے کہ وہ حق اور باطل میں فرق کریں‘ اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک گناہ عظیم اور عقل کا خلل ہے ‘ شیخ عبداللہ بن عبدالعزیز کا خطبہ حج

جمعہ 29 دسمبر 2006 15:39

مکہ مکرمہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین29دسمبر2006 ) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبداللہ بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ روشن خیالی اور سوشل ازم کے نعرے اسلام کے خلاف ہیں ‘ مشرکین اسلام کے خلاف اکٹھے ہو چکے ہیں اور طرح طرح کی سازشیں کر رہے ہیں ‘ مسلمانوں کے وطن ان سے چھینے جا رہے ہیں ‘ ان کی عزتیں لوٹی جا رہی ہیں ‘ اللہ کے سوا کوئی مسلمانوں کی مدد کرنے والا نہیں ہے‘ ہمارے اندر ایسے لوگ پیدا ہو گئے ہیں جو ملت اسلامیہ کے مفادات پر سودے بازی کر رہے ہیں ۔

آج مسلمانوں کو سر عام نیلام کیاجا رہا ہے ‘ یا اللہ اچھے لوگوں کو ہمارا حکمران بنا‘ اے مسلمانو ں اسلام کی تعلیمات کو اپناؤ اور اکٹھے ہو جاؤ‘ اطلاعات کے اداروں کا فرض ہے کہ وہ حق اور باطل میں فرق کریں۔ جمعہ کے روز حج اکبر کے خطبہ میں مفتی اعظم نے کہا کہ مشرکین دین اسلام کے خلاف اکٹھے ہو چکے ہیں اور اسلام کے خلاف طرح طرح کی سازشوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے وقت میں ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام امت مسلمہ اکٹھی ہو جائے اور اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کوناکام کریں۔ انہوں نے کہ اکہ کیا تم دیکھ نہیں رہے ہو کہ مسلمانوں کی کیا حالت ہو رہی ہے ان کے وطن ان سے چھین لئے گئے ہیں ان کی عزتیں لوٹی جا رہی ہیں ۔ اللہ کے علاوہ انکی مدد کرنے والا کوئی بھی نہیں ہے۔ مسلمان بے بسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں ۔

ہمارے اندر ایسے لوگ پیدا ہو گئے ہیں جو امت اسلامیہ کے مفادات پر سودے بازی کر رہے ہیں۔ امت مسلمہ کے اہم مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دیجاتی انہیں بازار عام میں آ کر نیلام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج امت اسلامیہ کو سر عام نیلام کیا جا رہا ہے ایسی کوئی امت نہیں جو اپنے مفادات کو سر عام نیلام کرتی ہو۔ اے مسلمانوں اے امت اسلامیہ اسلام پر قائم ہو جاؤ اور اسلام کی تعلیمات کو اپناؤ۔

امت اسلامیہ کے اغراض و مقاصد واضح ہیں امت اسلامیہ کی دعوت توحید پر مبنی ہے اس پر سارے انبیاء نے دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی سے کہا کہ سب سے پہلے اپنے قریبی لوگوں کو ڈراؤ جب آپ نے دعوت دی تو قریش جانتے تھے کہ اللہ کا رسول کس چیز کی طرف دعوت دیتا ہے۔ اس لئے انہوں نے مخالفت کی او رجب اللہ نے اپنے رسول کو سر بلند کیا تو اسلام کے دشمن حیران رہ گئے۔

آج دنیا میں بہت سے لوگ گمراہی کی دعوت دیتے ہیں لیکن مسلمانوں کو اس کے دین سے دور کرنا چاہتے ہیں ایسے میں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام کے دشمن چاہتے ہیں کہ اسلام کو مسخ کر دیا جائے اور وہ دنیا میں فساد اور بے چینی پھیلانا چاہتے ہیں ۔ آج مسلمانوں کے خلا ف عالمی سطح پر سازشیں ہو رہی ہیں لیکن مسلمان کتنے نادان ہیں کہ ان کے پھندے میں پھنس جاتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ صاحب عقل مسلمانوں ایسی دعوتوں اور ایسے لوگوں سے بچو جو تمہیں گمراہی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔ مسلمانوں کیلئے اللہ کے رسول کی سیرت واضح ہے‘ مسلمانوں آپ کے لئے دین کا راستہ واضح ہے یہ صراط مستقیم ہے اس میں بھلائی ہے۔ کیا تم بھلائی کو چھوڑ کر برائی کی طرف جانا چاہتے ہو انہوں نے کہا کہ آج اسلام سخت ترین حالات سے دوچار ہے آج دشمن ہمارے دین کو ہماری زندگیوں سے نکال دینا چاہتا ہے ہمارے اسلامی وطن میں جو وسائل ہیں دشمن اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔

آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم آنے والی نسلوں کو دین سے متعارف کرائیں اور انہیں دین پر چلنے کیلئے تعلیم دیں اور اپنے نوجوانوں کو گمراہی سے بچائیں۔ اے امت اسلامیہ کے رہنماؤں بے دار ہو جاؤ اور دشمن کے خلاف اٹھ کھڑے ہو اور مسلمانوں کو متحد کرو تاکہ وہ دشمن کا مقابلہ کر سکیں۔ آج مسلمانوں کے خلاف مغربی تہذیب کی یلغار ہے اس سے مسلمانوں کو آگاہ کرو۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہم غور کریں کہ آج مشرق ہمارے خلاف کیسے منصوبے بنا رہا ہے ان منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لئے امت اسلامیہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ اے مسلمان نوجوانوں اللہ سے ڈرو اور اس کے بتائے ہوئے راستے پر چلو آج مغرب اور اسلام دشمن چاہتے ہیں کہ مسلمان نوجوان اپنی شناخت کھو دیں اور ان کو یہ بھی احساس نہ ہو کہ وہ کون ہیں ۔

اے نوجوانوں دشمن تمہیں دین سے دور کرنے کیلئے طرح طرح کے حربے استعمال کررہا ہے تمہاری زندگیوں سے دین کی محبت کو نکال دینا چاہتا ہے اور اپنے غلط افکار کی طرف راغب کرنا چاہتا ہے اس لئے تم اٹھو او رمیدان عمل میں کود پڑو اور اللہ کے دین کی حفاظت کرو۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے رسول نے بشارت دی ہے کہ جو لوگ حق پر ہوں گے کامیابی انہی کی ہو گی اے مسلمانوں اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کو بے نقاب کرنے اور اس پروپیگنڈے کو ختم کرنے کیلئے عملی طور پر کام کرو اور اس کا جواب دو تاکہ دشمن اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہو سکے۔

آج دین کے دشمن خواتین کو دین سے دور کرنے کیلئے بھی سازشیں کر رہے ہیں تاکہ ان سے دین کو چھین لیا جائے وہ اس سلسلے میں جگہ جگہ کانفرنسیں کر رہے ہیں مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ نے مسجد میں خطبہ حج کے دوران مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ برائیوں سے بچیں اور اسلامی تعلیمات پر عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے ساتھ شرک گناہ عظیم اورعقل کا خلل ہے۔

اللہ نے ہماری اصلاح کیلئے کتاب اتاری جس کی حفاظت کا وعدہ خوداللہ نے اپنی کتاب میں فرمایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے لوگو اللہ سے ڈرو جس نے تمہیں ایک امت بنایا اور افضل ترین رسول آپ کے درمیان بھیجا، اللہ نے اپنی مخلوق کو حلال اور پاک چیزوں میں سے کھانے کا حکم دیا ہے۔مفتی اعظم نے کہا کہ اللہ اپنے بندوں کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کی ہدایت کی روشنی میں لانا چاہتا ہے جس کے لیے اس نے انبیاء کرام کو دنیا میں بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا، اللہ نے جوا ، شرات اور نجس اعمال کو حرام قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :