لاہور،پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ادویات کے ری ایکشن سے مختلف ہسپتالوں میں ہلاکتیں23ہو گئیں، گورنر پنجاب کا واقعہ کا نوٹس، وزیراعلیٰ نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی

ہفتہ 21 جنوری 2012 19:47

لاہورمیں ادویات کے ری ایکشن سے مختلف اسپتالوں میں ہلاکتوں کی تعداد 23ہو گئی، گورنر پنجاب کا نوٹس لے لیا جبکہ وزیر اعلٰی نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی۔پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی کی ادویات کے ری ایکشن سے لاہور کے مختلف اسپتالوں میں اب تک تئیس افراد ہلاک جبکہ 150سے زائد افراد متاثر ہیں۔ پی ای سی کی ادویات کے ری ایکشن سے میو اسپتال میں نو ، جناح اسپتال میں پانچ ، سروسز اسپتال میں چھ سی ایم ایچ اسپتال میں تین افراد ہلاک ہوئے ۔

(جاری ہے)

شہر کے مختلف اسپتالوں میں ایک سو پچاس سے زائد افراد ان ادویات سے متاثرہ ہیں جن میں سے پچاس افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر سیکریٹری صحت پنجاب نے ماہرین کی زیر نگرانی انکوائری کمیٹی بنا دی ہے جس کی سربراہی ڈاکٹر جاوید کریں گے ۔سیکریٹری صحت پنجاب اورچیئرمین انکوائری کمیٹی کا کہنا تھا کہ عام طور سے ادویات کا ری ایکشن نہیں ہوتا۔ سیکریٹری صحت پنجاب نے بتایا کہ ناقص ادویات مارکیٹ سے ہٹا دی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :