Live Updates

لاہور،پی آئی سی میں دی جانیوالی ادویات کے ری ایکشن سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ،تعداد 23ہو گئی، درجنوں مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ،گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب نے پی آئی سی میں دی جانیوالی ادویات کے ری ایکشن سے ہونیوالی ہلاکتوں کا نوٹس لیتے علیحدہ علیحدہ تحقیقات کا حکم دیدیا،گورنر لطیف کھوسہ کاایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم، وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سیکرٹری صحت نے اعلی سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

ہفتہ 21 جنوری 2012 22:00

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دی جانیوالی ادویات کی ری ایکشن سے ہلاکتوں کی تعداد 23تک پہنچ گئی ہے جبکہ درجنوں مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ،گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ادویات کے ری ایکشن سے ہونیوالی ہلاکتوں کا سختی سے نوٹس لیتے علیحدہ علیحدہ تحقیقات کا حکم دیدیتے ہوئے رپورٹس طلب کر لی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے پی آئی سی میں دی جانیوالی ادویات کے ری ایکشن سے مریضوں کی ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب کی طرف سے ایف آئی اے پنجاب کو جاری ہونے والے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پی آئی سی میں بڑے پیمانے پر مریضوں کی ہلاکتیں تشویشناک ہیں۔ ایف آئی اے تحقیقات کرے کہ ان ہلاکتوں میں جعلی ادویات کاعنصر شامل ہے یا زائد المیعاد ادویات مریضوں کو استعمال کرائی گئیں۔

ایف آئی اے تمام امور کا جائزہ لے کر رپورٹ بھجوائے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی۔ دوسری طرف جرمنی کے دورے پر گئے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی اسکا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پاکستان میں موجود اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا ہے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات