لاہور،دوا کے ری ایکشن سے مزید2مریض چل بسے ،تعداد27ہوگئی

اتوار 22 جنوری 2012 14:25

لاہور میں دواوٴں کے ری ایکشن کی وجہ سے مزید دو مریضوں کی زندگی کا چراغ گل ہوگیا ۔ اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد ستائیس ہوگئی ہے ستائیس گھروں میں صف ماتم بچھی ہے ۔

(جاری ہے)

ادویات اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ میو اور جناح اسپتال میں زیر علاج مزیددو مریض جاں بحق ہوگئے ہیں، اسکینڈل کے حوالے سے حکومت نے روزانہ بریفنگ دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ امراض قلب کے مریضوں کی چار ادویات کے استعمال سے گزشتہ روز 25 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔ہلاکتوں کے حوالے سے سب سے زیادہ شک کارڈیو ویسٹرن اور آئی سو بیٹ نامی دواوٴں پر کیا جارہا ہے جو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے رجسٹرڈ مریضوں میں مفت تقسیم کی تھیں

متعلقہ عنوان :