پرویز مشرف کو پاکستان آمد پر فوری گرفتار ،آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے،سینیٹ میں قرارداد منظور،مشرف نے بینظیر اور اکبر بگٹی قتل میں مدد دی، اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو برطرف اور گرفتار کیا، غیر ملکی حکومتوں سے خفیہ معاہدے کئے،سابق ڈکٹیٹر کی اقتصادی پالیسوں کے نتیجہ میں ملک کے مختلف طبقات کے درمیان معاشی فرق میں اضافہ ہوا ، قرارداد کا متن

پیر 23 جنوری 2012 23:27

سینیٹ نے سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کی طرف سے دو مرتبہ آئین معطل کرنے ، بینظیر اور اکبر بگٹی قتل میں مدد دینے سمیت دیگر اقدامات کیخلاف قرارداد منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق ڈکٹیٹر کو پاکستان آمد پر فوری گرفتار اور آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ پیر کو ایوان بالا میں مختلف جماعتوں کی طرف سے سینیٹر رضا ربانی نے قرارداد پیش کی۔

(جاری ہے)

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ڈکٹیٹر مشرف نے دو مرتبہ پاکستان کا آئین معطل کیا اور عدلیہ کو بدنام کیا مشرف نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو برطرف کیا انکی تضحیک کی اور انہیں گرفتار کیا مشرف نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور نواب اکبر بگٹی کے قتل میں مدد دی اور شریک جرم رہے ۔ انہوں نے پاکستانی عوام کے خلاف مجرمانہ نوعیت کے متعدد جرائم کا ارتکاب کیا قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مشرف کی پالیسیوں اور بلوچستان میں ریاستی طاقت کے استعمال سے معصوم انسانی جانوں کا ضیاع ہوا اور شہریوں کی گمشدگیوں کے واقعات میں مزید مددملی۔

قرارداد کے مطابق مشرف نے اہم قومی سلامتی کے مفادات غیر ملکی حکومتوں کے ساتھ خفیہ اور غیر تحریری معاہدے کئے مزید یہ کہ مشرف کی اقتصادی پالیسوں کے نتیجہ میں ملک کے مختلف طبقات کے درمیان معاشی فرق میں اضافہ ہوا