ادویات ری ایکشن نے ایک اور مریض کی جان لے لی ، تعداد 77 ہوگئی

بدھ 25 جنوری 2012 12:00

لاہورمیں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ادویات کے ری ایکشن سے ایک اور مریض چل بسا۔ جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 77 ہو گی ۔لاہور میں پی آئی سی کی ادویات کے ری ایکشن سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔لاہورکے میوہسپتال میں ساندہ کی رہائشی 58 سالہ بلقیس بی بی جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر اب تک 77 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ پنجاب حکومت کی جانب سے جاں بحق ہونے والے مریض کے ورثا کے لیے پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا اورمرنے والوں کاپوسٹ مارٹم بھی کیاجائے گا ۔ پنجاب حکومت نے تمام اضلاع کے انتظامی سربراہان کواحکامات بھجوادیے ہیں کہ ادویات کے ری ایکشن سے جاں بحق ہونے والے افراد کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے تاکہ ادویات کی مقداراوراس کی رد عمل کا جائزہ لیاجاسکے ۔