لاہور،ادویات ری ایکشن،ہلاکتیں نہ رک سکیں، آج ایک اور جاں بحق، ہلاکتیں100سے بڑھ گئیں، پنجاب کے ہسپتالوں میں غیر معیاری ادویات کی تقسیم کا دھندا پچھلے کئی سالوں سے جاری ہے ۔آڈیٹر جنرل پاکستان ، لاہور ہائیکورٹ نے مریضوں کی ہلاکتوں پر پر صوبائی اور وفاقی سیکریٹری صحت، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب

جمعرات 26 جنوری 2012 18:53

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کاڈیالوجی کی مفت ادویات کے ری ایکشن کی وجہ سے ایک سو سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔لاہور میں آج ایک اور مریض چل بسا۔ پی آئی سی لاہور کی مفت ادویات کے ری ایکشن سے مجموعی طور پراب تک ایک سوایک مریض جاں بحق ہوچکے ہیں ۔لاہورکے علاقے باغبانپورہ کا رہائشی اصغرمیو ہسپتال میں زیرعلاج تھا جو جانبر نہ ہوسکا اوردم توڑ گیا ۔

لاہورمیں پی آئی سی کی ادویات کے ری ایکشن کے باعث ہلاکتوں کا شروع ہونے والا سلسلہ کسی طرح سے بھی تھمنے میں نہیں آ رہا اور دن بدن جاں بحق ہونے و الوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے ۔ ادھرپنجاب کے ہسپتالوں میں غیر معیاری ادویات کی تقسیم کا دھندا پچھلے کئی سالوں سے جاری ہے ۔آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں غیر معیاری ادویات کی تقسیم کا خوفناک دھندا بے نقاب ہوا ہے جس کے مطابق ڈینٹل ہسپتال لاہور کی انتظامیہ نے مریضوں کو ادویات کھلا کر کوالٹی چیک کی۔

(جاری ہے)

جناح ہسپتال لاہور میں 78 لاکھ کی ادویات لیبارٹری کے بغیر مریضوں کو دی گئیں۔ چلڈرن ہسپتال ملتان میں بغیر ٹیسٹ کے ادویات کی تقسیم ہوئیں۔ شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں 780 مریضوں کی آنکھوں میں غیر معیاری لینز لگائے گئے جس سے مریضوں کو شدید قسم کی انفیکشن ہوگئی