لاہور،ناقص ادویات سے مزید 4جاں بحق، تعداد 116 ہو گئی ،ڈاکٹروں کیخلاف کارروائیوں پر ینگ ڈاکٹرز کا کل لاہور کے اسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان۔ حکومت پنجاب کا وزیرصحت مقرر کرنے پر غور

اتوار 29 جنوری 2012 14:17

قاتل دواوٴں نے مزید چار مریضوں کی جان لے لی،ہلاکتیں ایک سو سولہ ہوگئیں، ڈاکٹروں کیخلاف کارروائیوں پر ینگ ڈاکٹرز کا کل لاہور کے اسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان۔ حکومت پنجاب کا وزیرصحت مقرر کرنے پر غور، شہبازشریف آج نوازشریف سے مشورہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

پی آئی سی اسکینڈل پر ڈاکٹرزکی معطلی اور تبادلے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے کل سے پنجاب کے اسپتالوں کے آوٴٹ ڈور پیشینٹس میں ہڑتال کا اعلان کر دیا اور وزیرِ اعلی پنجاب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ دوسری جانب وزیرِ اعلی نے جوڈیشل انکوائری کا اعلان کر دیا ہے اور سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر اسلم چوہدری اور چیف ڈرگز انسپکٹر معظم خان کو بھی معطل کر دیا گیا