ناقص ادویات،مزید دو شکار،ہلاکتوں کی تعداد 121ہوگئی، وزیراعلیٰ نے شہریوں کی ہلاکت کا ذمہ لے رکھا ہے ،راجہ ریاض

منگل 31 جنوری 2012 11:35

ناقص ادویات سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ لاہور میں مزید دو افراد کی ہلاکت کے بعد تعداد 121 ہوگئی ہے ۔سروسز اور میو اسپتال میں زیر علاج 65 سالہ راحیلہ بھی بی اور 60 سالہ ممتاز ابراہیم ناقص ادویات کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئیں۔ سی ڈی ایل کی رپورٹ میں الفا گرل کو جبکہ وزیراعلیٰ کی انسپکشن ٹیم نے کارڈیو ویسٹن کو غیرمعیاری قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

انسپکشن ٹیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی آئی سی سے حاصل کئے گئے شواہد کی روشنی میں رپورٹس تیار کی گئیں۔

تاہم ناقص ادویات کمپنیوں کو واپس کرکے قیمتی شواہد ضائع کئے گئے ہیں۔ ادھر انگلینڈ بھجوائے گئے سمپلز کی رپورٹس تاحال نہیں آئیں۔ جس کے بعد مزید پیش رفت کا امکان ہے ۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے شہریوں کی ہلاکت کا ذمہ لیا ہوا ہے وہ اپنے منصب پر رہنے کے اہل نہیں، انہیں فوری مستعفی ہوجاناچاہیے ۔

متعلقہ عنوان :