ادویات ری ایکشن ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ، مزید 2 جاں بحق،ہلاکتوں کی تعداد 131تک جا پہنچی

جمعرات 2 فروری 2012 11:28

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ادویات کے ری ایکشن سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے آج بھی دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔اس طرح جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 131 ہوگئی ہے ۔ سروسزہسپتال میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جن میں شادباغ کا پچپن سالہ سید عباس اور سوڈیوال کا چوہتر سالہ سید ظفرشامل ہیں۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے جاری کی جانے والی گائیڈ لائن کے مطابق علاج کا سلسلہ شروع کردیا گیا تاہم اس گائیڈ لائن کے نتائج ابھی آنا شروع نہیں ہوئے ۔ اس وقت ادویات کے ری ایکشن سے متاثرہ ساڑھے تین سو کے قریب مریض زیر علاج ہیں جن میں سے تیس کے قریب مریض ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور انہیں آئی سی یو اور سی سی یو میں رکھا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :