لاہور ،ادویات کے ری ایکشن ، مزید دو مریض دم توڑ گئے ، جاں بحق افراد کی تعداد136ہو گئی

ہفتہ 4 فروری 2012 17:30

ادویات کے ری ایکشن سے خاتون سمیت دو مزید افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 136 تک جا پہنچی ہے ۔لاہور میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ادویات کے ری ایکشن سے ہونے والی اموات کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔

(جاری ہے)

آج صبح سروسز ہسپتال میں قصور کا پچپن سالہ غلام علی اور رنگ محل علاقے کی پچپن سالہ شاہدہ جاں بحق ہوگئے ۔ اب تک ادویات کے ری ایکشن سے مرنے والوں کی تعداد 136ہوگئی ہے ۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پی آئی سی سیایفروز کیمیکل کی حاصل کردہ دوا آئسوٹیب گولیوں کو برطانوی لیبارٹری کے بعد سوئیٹزرلینڈ کی لیبارٹری انٹر ٹیک ایکسپرٹ سروسز نے بھی مضرصحت قراردے دیا ہے

متعلقہ عنوان :