ادویات ری ایکشن، ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، تعداد 142 ہو گئی

ہفتہ 11 فروری 2012 11:35

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ادویات کے ری ایکشن سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج بھی میو ہسپتال میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ پی آئی سی ادویات کے ری ایکشن سے انسانی جانوں کا ضیاع جاری ہے ۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والی ساٹھ سالہ بشیراں بی بی کو چار روز قبل میو ہسپتال میں علاج کے لیے لایا گیا تھا جہاں اسے طبی امداد دی گئی مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔ اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک سو بیالیس ہوگئی ہے ۔ لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں ڈیڑھ سو سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :