ادویات ری ایکشن، ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، تعداد 142 ہو گئی، ینگ ڈاکٹرز کا وزیراعلیٰ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

ہفتہ 11 فروری 2012 16:43

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ادویات کے ری ایکشن سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج بھی میو ہسپتال میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ پی آئی سی ادویات کے ری ایکشن سے انسانی جانوں کا ضیاع جاری ہے ۔جاں بحق ہونے والی ساٹھ سالہ بشیراں بی بی کو چار روز قبل میو ہسپتال میں علاج کے لیے لایا گیا تھا جہاں اسے طبی امداد دی گئی مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔ اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک سو بیالیس ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں ڈیڑھ سو سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی انتظامیہ کی تبدیلی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پیر سے احتجاج اور بدھ کو لاہور کے ہسپتالوں کے آوٴٹ ڈور بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلی ٰپنجاب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے ۔لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے اعلان کیا کہ پیر کو پی آئی سی اور منگل کو لاہور کے تمام ہسپتالوں کے باہر احتجاج کیا جائے گا جبکہ بدھ کو لاہور کے تمام ہسپتالوں کے آوٴٹ ڈور بند کردیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :