سینئرز کیخلاف کارروائی پر ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، شہر کے تمام ہسپتالوں کے آوٴٹ ڈور بند، مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا

بدھ 15 فروری 2012 11:28

لاہور میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ادویات کے ری ایکشن کے حوالے سے سینئرز ڈاکٹرز کی معطلی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کر دی اور شہر کے تمام ہسپتالوں کے آوٴٹ ڈور بند کر دیے ہیں ۔لاہور میں ینگ ڈاکٹرز نے پنجاب حکومت کے اقدامات کے خلاف پی آئی سی کا ان ڈور بھی بند کر دیا جب کہ پی آئی سی میں آج دل کے دس آپریشن ہونا تھے جو زبر دستی روک دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی آئی سی میں صرف ایمر جنسی میں مریضوں کو علاج کیا جا رہا ہے ۔ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث ایک سو انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی اور 50 ایکو کارڈیو گرافی بھی ملتوی کرنا پڑی۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور واضح ہدایات کے باوجود ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا کہ حکومت معطل سیئنر ڈاکٹروں کو بحال کرے جب کہ ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو سخت مشکلات کا سامان کرنا پڑ رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :