ادویات ری ایکشن: سپریم کورٹ کی معطل ڈاکٹروں کو بحال کرنیکی ہدایت

جمعہ 17 فروری 2012 12:33

سپریم کورٹ نے ادویات ری ایکشن کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر معطل ہونے والے ڈاکٹروں کو بحال کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ذمہ داروں کا تعین کریں پھر معطلیاں کریں۔

(جاری ہے)

عدالت عظمی میں آج پی آئی سی ادویات کے ری ایکشن سے ہونے والی ہلاکتوں کے از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے اس حوالے سے رپورٹ پیش کی کہ ڈاکٹروں کو پنجاب حکومت کی ہدایت پر معطل کیا گیا ہے اور ینگ ڈاکٹرز اسی وجہ سے احتجاج کررہے ہیں۔ اس موقع پر جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ پنجاب حکومت ہمیشہ جلدی میں کیوں ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :