صحت یابی میں طویل عرصہ لگ سکتا ہے ۔ فیڈرل کاسترو

اتوار 31 دسمبر 2006 12:30

ہوانا(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین31دسمبر2006 ) کیوبا کے علیل صدرفیڈرل کاسترو نے نئے سال کے آغازپراپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ سرجری کے بعد رفتہ رفتہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی ٹی وی کے مطابق فیڈرل کاسترونے بیماری کے دوران حوصلہ افزائی کرنے پرعوام کا شکریہ ادا کیا۔اپنی بیماری سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ کہہ چکے ہیں کہ ان کی صحت یابی میں طویل عرصہ لگ سکتا ہے۔